برطانیہ، ہزاروں افراد کا ٹرمپ کے دورے کے خلاف مظاہرہ
11
M.U.H
18/09/2025
لندن میں ہزاروں افراد نے صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دوسرے سرکاری دورے کے خلاف ہزاروں مظاہرین لندن کی سڑکوں پر نکل آئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹاپ ٹرمپ کولیشن کی اپیل پر تقریباً 50 گروہوں نے احتجاج میں شرکت کی، جبکہ پولیس نے بڑے آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے 1600 سے زائد اہلکار تعینات کیے تھے۔
مظاہرین دوپہر دو بجے میریلی بون کے پورٹ لینڈ پلیس پر جمع ہوئے اور وہاں سے ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ اسکوائر کی طرف مارچ کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے شخص کو اعزاز دے رہی ہے جو امریکہ اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
میڈیا کے مطابق، امریکی صدر پارلیمنٹ کا دورہ نہیں کریں گے کیونکہ پارٹی کانفرنس سیزن کے باعث ہاؤس آف کامنز تعطیلات پر ہے۔