قرارداد 2231 کے اختتام کے سلسلے میں ایران، روس اور چین کا سلامتی کونسل کو مشترکہ خط
9
M.U.H
19/10/2025
نیویارک: ایران، روس اور چین نے ہفتے کے روز 18 اکتوبر کو سلامتی کونسل کے عبوری صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے جس میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ قرارداد 2231 کے عین مطابق، سلامتی کونسل کی جانب سے جاری شدہ یہ قرارداد، 18 اکتوبر 2025 کو اپنے اختتام پر پہنچ چکی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران، روس اور چین کے مستقل مندوبین کے خط میں درج ہے کہ اس قرارداد کی تاریخ اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے یعنی ایران کا ایٹمی پروگرام سلامتی کونسل کی نگرانی سے نکل چکا ہے۔
اس مراسلے میں 28 اگست سن 2025 کو تہران، ماسکو اور بیجنگ کی جانب سے بھیجے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یورپی ملکوں کی جانب سے اسنیپ بیک کو فعال کرنا اس لیے ناقابل قبول ہے کہ قانونی لحاظ سے یورپی ٹرائیکا ایٹمی معاہدے سے نکل چکا تھا لہذا فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں اس بارے میں فیصلہ کرنے کی کوئی صلاحیت پائی نہیں جاتی۔