ہمارا اسلحہ قانونی ہے، کسی کے کہنے پر نہیں چھوڑیں گے، حزب اللہ عراق
20
M.U.H
08/11/2025
عراق میں امریکی دباؤ کے باوجود، حزب اللہ عراق نے واضح کیا ہے کہ ان کا اسلحہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے ضروری ہے اور ان کے ہاتھوں میں ہی رہے گا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ عراق کے بریگیڈز کے ترجمان جعفر الحسینی نے امریکہ کی جانب سے عراق میں مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اسلحہ جائز اور منظم ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہمارا اسلحہ ہمارے ہی ہاتھوں میں رہے گا۔
حزب اللہ عراق کے بریگیڈز اس سے قبل بھی واضح کر چکے ہیں کہ مزاحمتی قوتوں کا اسلحہ عراق کی سلامتی کا ضامن اور دشمنوں کے خلاف دفاع کا بنیادی ذریعہ ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ عراق میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے خلاف مزاحمتی قوتوں کے مؤثر کردار کے باعث، امریکہ عراقی حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ ان قوتوں کو غیر مسلح کیا جا سکے۔