عراق، حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن کے نام دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے خارج
12
M.U.H
09/12/2025
عراقی حکومت نے باضابطہ طور پر حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن کے نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیئے ہیں۔ دہشت گردوں کے اثاثے ضبط کرنیوالی کمیٹی نے عراق میں باضابطہ فیصلہ کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک اور لبنان کی حزب اللہ تحریک کے نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹا دیئے جائیں، یوں اس فیصلے پر اٹھنے والے تنازعات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق اس کمیٹی نے اپنے ایک سرکاری اعلان میں کہا ہے کہ انصار اللہ اور حزب اللہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے، وہ فہرست جس میں ان دو مزاحمتی تحریکوں کے نام شامل کیے جانے کے بعد وسیع پیمانے پر بحث، احتجاج اور تنقید شروع ہوگئی تھی۔