ایران کیخلاف جنگ سے جرمن معیشت کو خطرہ لاحق ہے: فریڈرک مرز
7
M.U.H
25/04/2026
جرمن چانسلر "فریڈرک مرز" نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ سے یورپ کی بنیادی معاشی طاقت بحران زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ نہ صرف ایندھن کی قیمتوں کو بلکہ جرمن معیشت کی بنیادوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعہ یورپ، ایشیاء اور خود امریکہ کی توانائی منڈیوں میں جغرافیائی سیاسی جھٹکے پیدا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی جارحیت اور آبنائے ہرمز کی بندش نے، نہ صرف جرمنی بلکہ مہنگائی اور توانائی کے شعبے میں پوری یورپی معیشت کو سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں یورپی کمیشن کی سربراہ اورزولا فن ڈرلاین نے گزشتہ جمعے کو انکشاف کیا کہ امریکہ و صیہونی رژیم کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں، توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یورپی یونین کو 25 ارب یورو کا نقصان ہوا ہے۔