سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے قانون سازی کرینگے:برطانوی وزیراعظم
7
M.U.H
25/04/2026
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق کیئر اسٹارمر ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے، اس اقدام سے یہودی گروہوں اور ایران میں مذہبی حکومت کے مخالفین کا مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ اس سے پہلے برطانیہ میں صرف غیر ریاستی عناصر تنظیموں کو ہی دہشتگر دی ایکٹ کے تحت دہشت گرد قرار دیا جاتا رہا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ملک کی مسلح فوج کو برطانیہ دہشت گرد قرار دے گا، جبکہ یورپی یونین فروری ہی میں فیصلہ کرچکی ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے کا اشارہ دیدیا۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران پر پابندیاں نرم کرنے کے لیے تیار ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں مرحلہ وار پابندیاں ختم کی جا سکتی ہیں، پابندیوں میں نرمی مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔