سلطان عمان سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات
38
M.U.H
26/04/2026
تہران:وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مسقط میں سلطان عمان ہیثیم بن طارق سے ملاقات میں ان کی خدمت میں صدر ایران کا سلام پہنچایا اور علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا
مسقط میں سلطان عمان سے ایران کے وزیر خارجہ کی اس ملاقات میں علاقے کے حالات نیز جنگ کے خاتمے کے لئے انجام پانے والی ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سلطان عمان سے ایرانی وزیر خارجہ کی اس ملاقات میں ، عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نیز مسقط میں ایران کے سفیر بھی شریک تھے۔
سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں علاقے کے حالات کے بارے میں اپنے ملک کا موقف بیان کیا اور قیام امن نیز ثبات وسلامتی کی تقویت کے لئے انجام پانے والی کوششوں کی قدردانی کی۔
سلطان عمان نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ اس ملاقات میں، مسائل کے حل اور صلح کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سنیچر کی رات پاکستان کا دورہ مکمل کرکے، اسلام آباد سے مسقط پہنچے ہیں۔