واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے عشائیے کی تقریب کے دوران فائرنگ کے بعد خفیہ سروس کے اہلکار، ٹرمپ کو تقریب سے باہر لے گئے
سنیچر کی رات وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کےعشائیے کی تقریب کے دوران فائرنگ ہوگئی ہے جس کے بعد خفیہ سروس کے اہلکاروں نے بہت جلدی میں ٹرمپ کو تقریب سے باہر نکالا۔
اس رپورٹ کے مطابق سنیچر کی رات وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے عشائيے کی تقریب میں صدر ٹرمپ اور ان کی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے کہ فائرنگ کی آواز سننے کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق تقریب میں شریک افراد نے جان بچانے کے لئے میزکے نیچے اور جس کو جہاں جگہ ملی وہاں پناہ لی اور اس دوران خفیہ سروس کے اہلکار صدر ٹرمپ کے تقریب سے نکال لے گئے۔
رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو سخت حفاظتی تدابیر میں تقریب سے باہر لے جایا گیا۔
فاکس نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کی آواز سنے جانے کے بعد تقریب میں کشیدگی اور افرا تفری پھیل گئی اور ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو ہلٹن ہوٹل کے تقریب ہال سے نکال لیا گیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق ہوٹل واشنگٹن ہلٹن کی لابی ميں جہاں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے عشائيے کی تقریب جاری تھی، فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا۔