جنرل شکارچی: امریکا کی ہر احمقانہ جارحیت کا مہلک ترین جواب دیا جائے گا
7
M.U.H
17/05/2026
تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اس کی ہر احمقانہ جارحیت کا مہلک ترین جواب دیا جائے گا
جنرل ابوالفضل شکارچی نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں خبردار کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف تیسری مسلط کردہ جنگ میں اپنی بے عزتی اور رسوائی کی تلافی کے لئے کوئی بھی احمقانہ جارحیت کی تو کاری ترین وار سے اس کا جواب دیا جائے گا۔
انھوں نے امریکا کے، احمقانہ خام خیالی میں رہنے والے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں اور ہرزہ سرائيوں کے بارے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا کے لاچار صدر کو معلوم ہونا چاہئے کہ اگر اس نے اپنی دھمکیوں پر عمل اور ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو ہماری حیرت انگیز برق رفتار جوابی کارروائيوں نیز اپنی لاچار فوج اور فوجی اثاثوں کی تباہی کے نئے سیناریو سے دوچار ہوگا۔
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اپنے جنگ پسند صدر کی مہم جوئی کے نتیجے میں وجود میں آنے والی دلدل میں غرق ہوجائے گا۔