تہران: اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے دنیا کے نئے عالمی نظام کے قریب پہنچ جانے کی خبر دی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے سنیچر 16 مئی کی رات ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں نئے عالمی نظام کی آمد کی نوید دی ہے۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "جیسا کی چین کے صدر شی نے کہا ہے وہ تبدیلی جو ایک صدی میں نہیں دیکھی گئی، پوری دنیا میں بہت تیزرفتاری کے ساتھ آرہی ہے۔"
ایران کے اسپیکر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ " میں کہتا ہوں کہ ایرانی عوام کی 70 روزہ مقاومت نے اس تبدیلی کی رفتاری بڑھا دی ہے۔"