صدر پزشکیان: مسلمان اور پڑوسی ملکوں سے روابط کا فروغ ایران کی پالیسی ہے
7
M.U.H
29/05/2026
تہران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سبھی مسلمان اور پڑوسی ملکوں سے ہر میدان میں روابط میں توسیع کو ایران کی پالیسی قرار دیا ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج جمعہ 29 مئی کو اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ میں نے ملیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ اپنی گفتگو میں، انہیں عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی اور ایران کی سفارتکاری کی پابندی پر زور دیتے ہوئے، ملیشیا کے انسانی موقف اور سمجھوتے کے لئے پاکستان کے اقدام اور موثر کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ مسلمان اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ سبھی میدانوں ميں تعاون میں توسیع ایران کی پالیسی ہے۔