-
دھونس دھمکیوں کے مقابلے میں عمان کی حمایت کرتے ہیں: وزیر خارجہ عراقچی
- تازہ ترین خبریں
- گھر
دھونس دھمکیوں کے مقابلے میں عمان کی حمایت کرتے ہیں: وزیر خارجہ عراقچی
10
M.U.H
29/05/2026
تہران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کے انتظام کے بارے میں اپنے عمانی ہم منصب سے ٹیلی فونی بات چیت کی ہے۔
اپنے تازہ ایکس پوسٹ میں سید عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی سے ٹیلی فونی گفتگو کو انتہائی تعمیری قرار دیا۔
اس موقع پر عمان کے خلاف امریکی صدر کے دھمکی آمیز رویے کے مقابلے میں، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مسقط سے ساتھ تہران کی یکجہتی کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ اس موقع پر آبنائے ہرمز اور ریاستی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اس کے انتظام کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر خارجہ نے اپنے ایکس پوسٹ میں تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مشاورت کا بھی خیرمقدم کیا۔