رعایت مذاکرات سے نہیں، میزائلوں سے لیں گے: اسپیکر قالیباف کا سخت پیغام
8
M.U.H
29/05/2026
تہران: اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے تین نکات پر مشتمل سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے اور امریکہ کو ہوش کے ناخن لینے کی ہدایت دی ہے۔
اسپیکر قالیباف نے اپنے پیغام کے پہلے حصے میں لکھا ہے کہ ہم رعایت گفت و شنید سے نہیں، میزائلوں سے لیتے ہیں اور مذاکرات میں تو ہم صرف انہیں اپنی شرائط سے آگاہ کرتے ہیں۔"
انہوں نے پیغام کے دوسرے حصے میں واضح کیا کہ ہمیں ضمانتوں اور باتوں پر بھروسہ نہیں لہذا معیار صرف طرز عمل ہے اور فریق مقابلے کے کسی بھی عملی اقدام سے پہلے انہیں کوئی بھی رعایت نہیں دیں گے۔
ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے پیغام کے تیسرے حصے میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ کامیاب کہلایا جائے گا جو معاہدے کے دوسرے دن سے جنگ کے لیے بہتر انداز میں تیار ہوچکا ہو۔