ذرائع ابلاغ نے یمن کی جانب سے سعودی ہوئی اڈے "ابھا" پر کم از کم 6 میزائل داغنے کی خبر دی۔ اس کے علاوہ خبررساں ادارے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں پر ڈرون حملوں کی خبر بھی دے رہے ہیں۔ یمن کے حملوں کے بعد ابھا ائیرپورٹ سے مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے جنوب میں واقع "عسیر" شہر میں بھی دھماکوں کی اطلاع ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یمنی فوج نے عسیر کے فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ کچھ ہی دیر قبل یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو "محمد البخيتی" نے زور دے کر کہا کہ ہم صنعاء ائیر پورٹ پر سعودی جارحیت کا جواب ضرور دیں گے۔ محمد البخیتی نے اس جانب اشاره کیا کہ ہمارا جواب انتہائی طاقتور اور تکلیف دہ ہوگا۔ ہم سعودی عرب کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔