امریکی صدر کو ایران کے وزیر خارجہ کا جواب : آبنائے ہرمز میں ٹیکس لینے میں ہم زیادہ انصاف سے کام لیں گے
14
M.U.H
14/07/2026
تہران :وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر کے اس بیان کے جواب میں، جس میں انھوں نے آبنائے ہرمز میں 20 فیصد ٹیکس لینے کے ارادے کا اعلان کیا ہے، ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ " ٹیکس لینے میں ہم زیادہ انصاف کریں گے!"
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ " امریکی صدر نے بالکل صحیح کہا ہے کہ جو بھی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو سیکورٹی فراہم کرے، اس کو اس سروس کے اخراجات لینے کا حق ہے۔"
سید عباس عراقچی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ " ایران ہمیشہ آبنائے ہرمز کا محافظ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔"
ایران کے وزیرخارجہ نے ایکس پر جاری ہونے والے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ " البتہ 20 فیصد رقم بہت زيادہ ہے؛ ہم زیادہ انصاف سے کام لیں گے!