سپاہ: امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ایئر کنٹرول رڈار تباہ کردیا گیا
16
M.U.H
14/07/2026
تہران :پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے آپریشن نصر 2 کے آٹھویں اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سپاہ نیوی اور ایرو اسپیس فورس نے بحرین میں بڑے شیطان امریکا کے پانچویں بحری بیڑے پر ایک اور میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے پیٹریاٹ ایئر کنٹرول رڈار سسٹم اور ایندھن کے گودام تباہ کردیئے گئے۔
سپاہ پاسداران نے اس سے پہلے اپنے ساتویں اعلامیہ میں بتایا تھا کہ سپاہ نیوی نے، دشمن کی جارحیت کے جواب کے میں، آپریشن نصر 2 کی دوسری لہر میں، جو یا لثارات الحسین کے مقدس رمزیہ کلمات سے شروع ہوئی، بحرین میں جفیر امریکی اڈے کے سیٹ لائٹ مواصلاتی مرکز اور امریکی فوجیوں کے ارام کرنے کی عمارت پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا اور انہیں تباہ کردیا گیا۔
سپاہ پاسداران نے اسی طرح گزشتہ رات اپنے چھٹے اعلامیہ میں بتایا کہ بحرین میں امریکا کے جفیر فوجی اڈے میں امریکی بحریہ کے فوجیوں کے آرام کرنے کی عمارت میزائل اور ڈرون حملے میں تباہ کردی گئی۔
سپاہ پاسداران نے اسی کے ساتھ دو بڑے آئل ٹینکروں کے بھی نشانہ بننے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ امریکا کے فریب میں آکر دو آئل ٹینکروں نے خلاف ورزی کی، اپنا نیویگیشن سسٹم خاموش کردیا، آبنائے ہرمز کے سیکورٹی کنٹرول سینٹر کی مسلسل وارننگ پر کوئی توجہ نہیں دی اور اس راستے پر جانے کو ترجیح دی جس میں بارودی سرنگیں بجھی ہوئی ہیں، لہذا وہ حملے کا نشانہ بنے اور اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے۔