امریکا کو آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی: ترجمان خاتم الانبیاڈ ہیڈکواٹر
7
M.U.H
13/07/2026
تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاڈ ہیڈکواٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے پیر 13 جولائی کو کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام اور کنٹرول میں مداخلت کے لئے امریکی جارحیت اور شرپسندی نے علاقے کی سلامتی، بین الاقوامی تجارت اور آئل ٹینکروں نیز تجاتی بحری جہازوں کی آزادادنہ آمدورفت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ امریکا کے ساتھ علاقے کے بعض ملکوں کے تعاون نے جنگ کے پورے علاقے میں پھیل جانے کا خطرہ وسیع تر کردیا ہے۔
کرنل ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ہم اپنے گزشتہ انتباہات کی یاد دہانی کے ساتھ ایک بار پھر اعلان کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات میں امریکا کو مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں جائے گی۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکواٹر کے ترجمان نے اسی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ آئل ٹینکروں اور تجارتی بحری جہازں کی آمد ورفت میں کسی بھی قسم کی خلل اندازی اور بدامنی پیدا کرنے کی، جارح امریکی فوج کی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔