خلیل الحیہ: 112 شہیدوں کے جنازے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے گواہ ہیں
11
M.U.H
05/08/2026
تہران :غزہ میں تقریبا تین سال بعد غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں تباہ ہوجانے والی عمارتوں کے ملبے سے ملنے والے 112 شہیدوں کے جنازے نکالے جانے کے بعد، حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ نے ایک پیغام جاری کرکے شہیدوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان لوگوں نے صیہونی حملوں سے بچنے کے لئے ایک عمارت میں پناہ لے رکھی تھی لیکن جرائم پیشہ غاصب صیہونی حکوت نے عمارت پر بمباری کردی اور یہ مظلوم فلسطینی شہری عمارت کے ملبے میں دفن ہوگئے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے دوران یہ وحشیانہ ترین قتل عام تھا جس میں شہید ہونے والوں کے جنازے تقریبا تین سال تک عمارت کے ملبے میں دبے رہے۔
انھوں نے کہا کہ ان شہیدوں کا خون ان جرائم کا گواہ ہے جو غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں ملت فلسطین کے خلاف انجام دیئے ہیں۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پوری دنیا کا فریضہ ہے کہ یہ قتل عام رکوائے اور اس کے مرتکبین کے خلاف موثر قانونی کارروائی کرے۔