شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کیمپ پر صیہونی فوج کے بڑے پیمانے پر حملے کا آغاز
11
M.U.H
05/08/2026
تہران: صیہونی کابینہ میں مغربی کنارے کے امور کے رابطہ کار "یورام حلوی" نے کہا کہ اسرائيلی فوج نے قلندیہ کیمپ میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا: "قلندیہ کیمپ میں فوجی آپریشن کا مقصد دہشت گرد عناصر اور ان کے انفراسٹرکچر کو ناکارہ بنانا ہے۔ مذکورہ صیہونی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ہم قلندیہ کیمپ کو دہشت گردی کا مرکز اور دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔"
اناطولیہ خبررساں ایجنسی نے بھی مقبوضہ بیت المقدس گورنریٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیہ کیمپ اور کفر عقب قصبے پر چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس دوران افراد کے زخمی ہونے کی خبریں بھی ملی ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس گورنریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قلندیہ کیمپ میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی آرمی ریڈیو کے ایک رپورٹر نے اطلاع دی تھی کہ فوج کی مرکزی کمان نابلس میں "بلاغہ" اور شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں "قلندیہ" پناہ گزین کیمپوں میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کرنے پر غور کر رہی ہے۔