امریکہ سے پیغامات ملے ہیں، وہ ایم او یو پر واپس آنا چاہتا ہے: نائب وزیر خارجہ
11
M.U.H
06/08/2026
تہران: کاظم غریب آبادی نے ارنا کے پروگرام "ڈپلومیسی ڈیسک" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکہ کے ساتھ ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے وزیرخارجہ اور اسپیکر پارلیمنٹ کو مدعو کرنے کی خبریں درست ہیں ایران نے یہ دعوت قبول بھی کرلی ہے البتہ یہ دورہ مناسب وقت پر انجام پائے گا۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف سطحوں پر یہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور اسلام آباد مذاکرات کے بعد دنوں ممالک کے اعلی عہدیدار کئي بار تہران اور اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں اور اس عرصے میں امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ دعویٰ کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے حقائق کے منافی ہے البتہ ہمیں امریکہ سے پیغامات ضرور موصول ہوئے ہیں۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہ موصولہ پیغامات سے لگتا ہے کہ امریکہ اسلام آباد سمجھوتے پر واپس آنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملات کافی پیچیدہ اور دشوار ہیں جن کے پیش نظر ہم نے تاحال دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں جانے یا نہ جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔