امریکہ کے رویئے میں تبدیلی آنے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: سیکریٹر سپرم نیشنل سیکورٹی کونسل
3
M.U.H
09/08/2026
تہران: سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے یوم صحافت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں جرآت مند صحافیوں اور میڈیا وار کے سپاہیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے جب تک امریکہ اپنا رویہ درست نہیں کرتا، آبنائے ہرمز نہیں کھلے گا۔
رویے کو درست کرنے کا مطلب ہے:
1- ایران کو کبھی کسی زبان سے دھمکی نہ دیں اور اس قوم کے مقدسات کی توہین نہ کریں۔
2 - ایران اور اسی طرح لبنان، فلسطین، یمن اور عراق میں ایران کے اتحادیوں کے خلاف جنگ اور جارحیت ہمیشہ کے لیے ختم کی جائے۔
3 - بحری ناکہ بندی ختم اور ایران کے گرد و نواح میں قائم بحری اور فضائی فوجی اڈے خالی کردیئے جائيں۔
4 - ایران پر دو جارحانہ اور مسلط کردہ جنگوں کا ہرجانہ بغیر کسی کمی کے ادا کیا جائے۔
5 - ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیاں اٹھا لی جائیں۔
6 - ایرانی عوام کے منجمد اور غصب شدہ اثاثوں غیر مشروط طور پر واگذار کیے جائیں۔
انہوں نے یاددھانی کرائی ہے کہ یہ ایرانی عوام کے مطالبات ہیں جو ایک سو ساٹھ دن سے ملک بھرے کے اہم چوراہوں اور سڑکوں پر پوری قوت کے ساتھ موجود ہیں۔
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم چاہے جنگ میں ہو یا مذاکرات، سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل ان مطالبات سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی۔