تہران: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ جیزان میں آرامکو سعودی ریفائنری پر کامیاب ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ حملہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب کے ڈرون حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
یمن کی مسلح افوا کے ترجمان نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ صنعا نے صوبہ مآرب اور حضرموت میں، سعودی حمایت یافتہ گروہوں کے کیمپوں اور مراکز پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
یحیی سریع نے بتایا کہ اس آپریشن میں سعودی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے اور ان کے متعدد کیمپ، اسلحے کے گودام اور جمع ہونے کے مراکز اور فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئيں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ ہر نئی فوجی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔