تہران :صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی حکومت کے تیسرے سال کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید مجتبی حسینی خامنہ ای سے ملاقات میں ملک کے اقتصادی حالات اور فوجی امور پر گفتگو کی۔
اس رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی سے صدر مملکت کی اس ملاقات میں، ملک کو درپیش مسائل بالخصوص عوام کی معیشت، تیسری مسلط کردہ جنگ کی صورتحال، فوجی میدان کے تغیرات اور اقتصادی امورپر تفصیل سے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔