ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق
3
M.U.H
09/08/2026
ایران کی فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 40 روزہ جنگ میں 3 ہزار 519 افراد شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں حالیہ ہفتوں کے دوران خصوصاً جنوبی ایران میں امریکا کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہونے والے افراد شامل نہیں ہیں، شہید ہونے والوں میں تقریباً 3 ہزار مرد اور 500 خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہید ہونے والے افراد میں 270 طلبہ بھی شامل تھے جن میں اکثریت میناب کے شجرۂ طیبہ سکول کے طلبہ کی تھی جو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے پہلے روز شہید کئے گئے، شہید ہونے والوں میں 38 بچے ایسے تھے جن کی عمر 5 سال سے کم تھی۔ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شہدا میں کتنے فوجی اہلکار شامل تھے، تاہم ایرانی خبر ایجنسی ارنا نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ جنگ میں کم از کم 1,460 شہری اور 2,080 ایرانی فوجی اہلکار شہید ہوئے تھے۔