اردن میں دہشت گرد امریکی فوج کی چھاؤنی پر ایران کا جوابی حملہ
9
M.U.H
02/09/2026
تہران: پاسداران انقلاب کے شعبہ رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ اردن میں دہشت گرد امریکی بحریہ کی چھاؤنی تبتین کیمپ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرکے بہت سے امریکی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا گیا۔
سپاہ پاسداران کے شعبہ رابطہ عامہ کے بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:
امریکا کی شکست خوردہ دہشت گرد فوج سپاہیان اسلام سے براہ راست مقابلے سے عاجزہے اور اس نے سیریک میں شادی کی ایک تقریب پر وحشیانہ حملہ کرکے، شادی میں شریک، عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطا کردیا۔
دہشت گرد امریکی فوج کے اس وحشیانہ حملے میں تقریبا، پچاس عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے اور میناب پرائمری اسکول نیز لامرد پر وحشیانہ امریکی حملوں کی یاد تازہ ہوگئی۔
بچوں کی قاتل دہشت گرد امریکی حکومت کے اس حملے میں کم سے کم ایک معصوم بچہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جس سے بچوں سے امریکی حکومت کی دشمنی ایک بار پھر واضح ہوگئی۔
اس وحشیانہ حملے کے جواب میں سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے دلیر غازیوں نے یا رسول اللہ کے مقدس کوڈ ورڈ کے ساتھ اردن میں امریکی بحریہ کی چھاؤنی، تبتین کیمپ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرکے بہت سے امریکی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا اور دشمن کی اہم فوجی تنصیبات نیزمتعدد فوجی ہیلی کاپٹرتباہ کردیئے۔