قالیباف: امریکا کے سارے اقدامات شیطانی ہیں اور وہ خود بڑا شیطان ہے
11
M.U.H
02/09/2026
تہران :اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے جنوبی ایران کے جزیرہ سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکا کے گزشتہ رات کے حملے پر اپنے ردعمل میں لکھا ہے کہ اس حملے نے میناب اور لامرد میں انجام پانے والے وحشیانہ امریکی جرائم کی یاد تازہ کردی ۔
انھوں نے ایکس پر انگریزی زبان میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "لامرد کے اسپورٹس کمپلیکس پر وحشیانہ حملہ، میناب میں بچوں کا قتل عام اوراس کے بعد سیریک میں شادی کی تقریب پر حملہ اور اپنے گھروں والوں کے ساتھ بچوں کی شہادت۔ "
ڈاکٹر قالیباف نے لکھا ہے کہ اگر اگر کوئی طاقت شیطان کی طرح عمل کرے ، شیطان کی طرح اپنے ہدف کا انتخاب کرے اور شیطان کی طرح انسانوں کا قتل عام کرے تو وہ خود شیطان ہے اور اگر وہی طاقت، چھوٹے شیطان کی جو وہی کام کرتا ہے، حمایت اور پشت پناہی کرے تو وہ بڑا شیطان ہے۔