تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے جنوبی ایران پر دشمن کی تازہ جارحیت کے جواب میں، آپریشن صاعقہ کے انتیسویں مرحلے میں بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر وسیع ڈرون حملہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اس ڈرون حملے میں، بحرین میں دہشت گرد امریکی فوج کے شیخ عیسی فوجی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اس ڈرون آپریشن میں بحرین میں امریکا کے شیخ عیسی فوجی اڈے میں ہیلی کاپٹروں کے ہینگر، تعمیر اور مرمت کی ورکشاپ،ڈرون طیاروں کے فاضل پرزہ جات کے اسٹور اور دیگر اہم مراکز کو زبردست نقصان پہںچا ہے۔
یاد رہے کہ بحرین کا شیخ عیسی فوجی اڈہ، خلیج فارس میں امریکا کے اہم فوجی اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔