ایران کے عوام کب اٹھیں گے اور جدوجہد کریں گے؟ ٹرمپ
12
M.U.H
02/09/2026
ٹرمپ نے ایرانی عوام کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت پر اکسانے کے لیے سوال کیا ہے کہ آپ کب اٹھیں گے؟۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی اور معاشی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کے بعد مایوسی کے عالم میں ایران میں ہنگامہ آرائی اور بدامنی بھڑکانے کا حربہ اختیار کیا ہے۔ خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شدید میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد، اپنے مخصوص اندازِ بیان میں جھوٹے دعووں اور اپنی روایتی لمبی چوڑی باتوں کو ایک ساتھ پیش کرتے ہوئے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر امریکہ کے تسلط کا دعویٰ کیا۔
ٹرمپ نے ابتدا میں اپنے روایتی انداز میں دعویٰ کیا کہ وہ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ انہوں نے اے بی سی نیوز نیٹ ورک پر تنقید کرتے ہوئے اس کی اس رپورٹ کو جھوٹ قرار دیا، جس میں ان کی جانب سے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔ امریکی صدر نے اس کے بعد، ایسے وقت میں جب وسیع پیمانے پر فوجی جارحیت اور غیر معمولی معاشی دباؤ بھی اپنے مقاصد کے حصول میں ان کے لیے کوئی نتیجہ پیدا نہیں کر سکے، مایوسی کے عالم میں ایرانی عوام سے بغاوت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے خوش فہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کے عوام کب اٹھیں گے اور جدوجہد کریں گے؟