تہران: ایران کے جنوبی علاقے سیریک میں شادی کی ایک تقریب پر وحشیانہ امریکی حملے میں ایک بچے سمیت کم سے کم پانچ عام شہری شہید ہوگئے۔
صوبہ ہرمزگان کے نائب گورنر احمد نفیسی نے بتایا ہے کہ ضلع سیریک میں شادی کی تقریب پر وحشیانہ امریکی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے اس وحشیانہ حملے میں درجنوں عام شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں پندرہ بچے بھی شامل ہیں۔