پزشکیان: ٹرمپ ایران کو تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھتے رہیں گے
4
M.U.H
27/09/2026
تہران :صدر مسعود پزشکیان نے اتوارکو سیاحتی ہفتے کے آغاز کے موقع پر، وزارت ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے 246 منصوبوں کا آن لائن افتتاح کیا۔
صدر ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس میں شرکت اور اس سفر کے دوران کی گئی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا: اقوام متحدہ میں جو کچھ حاصل ہوا، وہ ایران کی عظیم عوام کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب پر استوار تھا، وہ عوام جنہوں نے اپنی مسلسل موجودگی کے ذریعے، مشکلات کے باوجود، نظام کی حمایت کی ہے اور وہ بھی جو میدان میں حاضر نہیں ہیں، ان کی حمایت اور معیت ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم ان کے خدمت گزار ہیں۔
صدر نے ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی کے بارے میں ٹرمپ کے موہوم بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا : عظیم ایران میں دس لاکھ تاریخی آثار موجود ہیں جن میں سے 43 ہزار رجسٹرڈ ہیں۔ امریکا کے پاس کتنے تاریخی آثار ہیں جو ایران کی تہذیب کی طرح رجسٹرڈ ہو سکے ہوں اور اس کی تاریخی بنیاد بن سکیں؟
صدر پزشکیان نے کہا: امریکا کے صدر کے لیے انسانی حقوق اور بین الاقوامی و انسانی قوانین ایک بے بنیاد موضوع ہیں کیونکہ وہ ایرانی عوام کو تباہی کی دھمکی دیتے ہیں لیکن ایران کے با اقتدار عوام، سربلندی کے ساتھ مشکلات اور پابندیوں سے باہر نکلیں گے اور ملک کی پیداوار اور تعمیر میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا: امریکا ایران کو مٹانے، تباہ کرنے اور ختم کرنے کا خواب دیکھتا رہے گا، کیونکہ ہماری قوم طاقت اور استقامت کے ساتھ ڈٹی ہے اوروہ تمام رکاوٹوں پر قابو پائے گی۔
صدر نے دشمنوں کے سامنے عوام کے اتحاد اور یکجہتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: مجرم امریکا اور اسرائیل کو یقین نہیں تھا کہ ایرانی قوم مسائل کے باوجود اس طرح سے پائیدار رہ سکتی ہے اور ان کا تصور یہ تھا کہ ملک اندر سے ٹوٹ جائے گا لیکن ان کی جنگ اور ہمارے ملک کے مختلف حصوں پر حملے کی وجہ سے عوام ماضی سے زیادہ پرعزم ہو کر میدان میں آئے اور انہوں نے ملک کے دفاع میں بنیادی کردار ادا کیا۔