میں نے علی فالح الزیدی کی حمایت کی: امریکی صدر ٹرمپ
4
M.U.H
27/09/2026
امریکی پابندی کے بعد، "علی فالح الزیدی" کی حکومت، ایرانی ائیر لائنز کو عراقی ائیرپورٹس پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دے رہی۔ عراقی حکومت کے اس اقدام کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ مزید برآں اس اقدام پر امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے عراقی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد علی فالح الزیدی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے علی فالح الزیدی كے متعلق کہا کہ وہ ایک غیرمعمولی شخصیت اور میرے دوست ہیں۔ میں نے ان کی حمایت کی۔ واضح رہے كہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب "نجف ائیر پورٹ" کی جانب سے ایرانی مسافروں کے لئے خدمات معطل کرنے اور ایرانی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس نئی ظالمانہ امریکی پابندی پر جمعہ کی صبح عملدرآمد شروع ہوا۔ تاہم حکومت کے اس اقدام اور امریکہ کی ہمراہی کرنے پر عراقی عوام میں غصے اور حیرت کی لہر دوڑ گئی۔