امریکا اور چین ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
4
M.U.H
27/09/2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر تیار ہوگئے۔ دونوں ملکوں نے مصنوعی ذہانت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپر انٹیلی جنس ڈائیلاگ بھی قائم کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین سے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا کی درآمد و برآمد پر زیادہ موافق ٹیرف پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا بتانا ہے کہ چین اگلے دو برسوں میں امریکا سے دس ملین میٹرک ٹن کوئلہ بھی خریدے گا۔ صدر ٹرمپ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی صدر شی جن پنگ سے ایک اور ملاقات ہوگی۔