مقامی ذرائع نے اسرائیل کے حملے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "عبداللطيف القانوع" کی شہادت کی خبر دی۔ اس بارے میں غزہ کی پٹی سے الجزیره کے صحافی نے رپورٹ دی کہ "جبالیا البلد" میں مہاجرین کی خیمہ بستی پر صیہونی حملے کے نتیجے میں عبداللطيف القانوع شہید ہو گئے۔ الجزیره نے مزید بتایا کہ صیہونی دشمن نے مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ کے مشرقی علاقے "الزوایده" پر بھی بمباری کی۔ عبداللطيف القانوع کی شہادت کے بعد حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام لوگ جمعے، ہفتے اور اتوار کے روز غزہ و بیت المقدس کے دفاع، صیہونی جارحیت کی نفی اور فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے غزہ پر حالیہ ہفتے تازہ حملوں کے نتیجے میں 142 افراد بے گھر ہو گئے۔ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں متاثرین کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک کم از کم 50 ہزار اور 183 فلسطینی شہید جب کہ 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسی طرح غزہ کے میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ صیہونی حملوں میں 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں کہ جن کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ امکان یہی ہے کہ یہ بڑی تعداد بھی شہید ہو چکی ہے۔