عراقچی: ہم کسی کو بھی ایرانی عوام سے دھمکی کی زبان میں بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے/ ٹرمپ کے خط کا مناسب جواب دے دیا گیا ہے
29
M.U.H
29/03/2025
تہران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں ایک بار پھر دکھادیا کہ فلسطینی امنگوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی صدر کا خط ملااور اس کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اس خط کے مختلف پہلو ہیں اور اس کے ایک حصے میں دھمکی پائی جاتی ہے لیکن ہم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ایرانی عوام سے دھمکی کی زبان میں بات کرے۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ ڈپلومیسی کا راستہ کھلے ۔
انھوں نے بتایا کہ اس خط کا بہت دقت کے ساتھ جائزہ لیا گیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی گئی اور مناسب انداز میں امریکیوں کو اس کا جواب دیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس سال کے یوم قدس کے بارے میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں استقامتی محاذ کے لئے جو نئی تغیرات وجود میں آئے ہیں ان کی وجہ سے اس سال یوم قدس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سال فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کی حمایت نے کچھ اور ہی رنگ اور شکل اختیار کرلی ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی عوام نے موجودہ حالات کے ادراک کے ساتھ ایک بار پھر ثابت کردیا کہ فلسطینی امنگوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔