یمنی صوبہ حجہ پر امریکی فضائی حملے میں دو افراد شہید ہوگئے ہیں۔
یمن پر امریکی تازہ فضائی حملوں میں کم از کم دو افراد شہید ہوگئے ہیں۔
یمنی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ امریکی مسلح افواج نے یمن کے شمال مغربی علاقے حجہ پر دو مزید حملے کیے ہیں۔
المسیرہ کے مطابق، ان حملوں میں دو افراد شہید اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔
یمنی فوج نے 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے امریکی فوج نے یمن کے مختلف شہروں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔