بی جے پی کے وزیر وجے شاہ کا کرنل صوفیہ پر تضحیک آمیز تبصرہ
14
M.U.H
14/05/2025
مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کانگریس نے وزیر وجے شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران جو کہا وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر وجے شاہ نے کہا کہ جن لوگوں نے ہماری بیٹیوں کا سندور توڑا تھا، ہم نے ان کی بہنوں کو ان لوگوں کے پاس بھیجا اور ان کی پٹائی کی۔