ایران کے سپریم لیڈر کے قتل سے پنڈورا بکس کھل جائے گا:روس
13
M.U.H
20/06/2025
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کی بات کرنے والے ذہن میں رکھیں کہ اس سے پنڈورا بکس کھل جائے گا۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران دمتری پیسکوف نے کہا کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر کو قتل کیا گیا تو انتہائی منفی ردعمل ہوگا۔ ایران کے سپریم لیڈر کے قتل سے متعلق کسی بھی عمل کی سختی سے مخالفت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہونا ایران کے اندر سے ردعمل کو جنم دے گا، یہ ایران میں انتہا پسند جذبات کے ابھرنے کا باعث بنے گا۔ ترجمان کریملن نے یہ بھی کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ناقابل تصور ہے، یہ بات ناقابل قبول ہونی چاہیئے، ایران میں حکومت کی تبدیلی پر بات کرنا بھی ہر کسی کے لیے ناقابل قبول ہونا چاہئے۔