-
ٹرمپ کا ایران کے تین ایٹمی مراکز پر حملہ کرنے کا دعویٰ
- تازہ ترین خبریں
- گھر
ٹرمپ کا ایران کے تین ایٹمی مراکز پر حملہ کرنے کا دعویٰ
27
M.U.H
22/06/2025
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے تین ایٹمی مراکز فوردو، نطنز اور اصفہان پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق "فوردو کا ایٹمی مرکز مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی کوئی فوج یہ کارروائی نہیں کر سکتی تھی سوائے امریکہ کے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ تمام امریکی طیارے اب ایران کی فضائی حدود سے باہر نکل چکے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے تینوں ایٹمی مراکز پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے۔