انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف حملوں کے بارے دنیا بھر کے انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایرانی جوہری تنصیبات پر اپنے حملوں کے ایک روز بعد ہی تیل کی قیمتوں میں تیز اضافے پر دہائیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے اپنے سوشل نیٹ ورک پر جاری ہونے والے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں میں تیز اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عرب ممالک سے "قربانی دینے" کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انتہاء پسند امریکی صدر نے لکھا کہ سب، تیل کی قیمت کم رکھیں..! مَیں دیکھ رہا ہوں.. آپ ٹھیک دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں.. ایسا نہ کریں!"
اپنے ایک دوسرے پیغام میں ٹرمپ نے ملکی وزارت توانائی کو بھی لکھا کہ "کھودو، بچو، کھودو!!! میرا مطلب ہے ابھی اور اسی وقت!!!"