ہمارے پاس اسرائیل کیلئے بہت سارے سرپرائزز ہیں: انصار الله
29
M.U.H
02/09/2025
یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو "ضيف الله الشامی" نے کہا کہ یمن کے پاس ایسی حیران کن صلاحیتیں موجود ہیں جن کی نہ دوستوں کو خبر ہے اور نہ دشمنوں کو۔ ہمارے فوجی ذخائر میں غیر معمولی چیزیں موجود ہیں۔ یمن کے پاس حیرت انگیز ٹیكنالوجی، نئی جنگی حکمت عملیاں اور جدید اسٹریٹجیز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس ضروری وسائل و دولت ہوتی تو ہم سمندر عبور کر کے فلسطین پہنچ جاتے اور جہاد میں شریک ہوتے۔ دوسری جانب یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل "محمد عبدالکریم الغماری" نے اتوار کے روز کہا کہ یمن کے وزیراعظم کی شہادت کے باوجود، ہم فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہولناک جرم کے ارتکاب سے صیہونی رژیم نے اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کا ردعمل سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔ ہمارے پاس مؤثر اسٹریٹجک آپشنز موجود ہیں۔ یاد رہے کہ یمن کی صدارت نے اسنیچر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ ملک کے وزیراعظم "احمد غالب الرهوی" اور کچھ وزراء جمعرات کو ایک حملے میں شہید ہو گئے۔