امریکہ نے ایران کے میزائل منصوبے کے بہانے 32 افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
22
M.U.H
13/11/2025
تہران/ ارنا- امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ڈانلڈ ٹرمپ نے ایران پر "حد درجہ" دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے، 32 افراد، اداروں اور کمپنیوں کو پابندی کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، چین، ہانگ کانگ، ہندوستان، جرمنی اور یوکرین میں موجود افراد اور کمپنیوں کو ایران کے بیلسٹک اور ڈرون پروگرام کی مدد کرنے کے لیے پابندی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی نائب وزیر خزانہ جان کے ہرلی نے ایران کے خلاف الزامات دوہراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تہران، منی لانڈرنگ کرکے ان کے بقول ایٹمی پروگرام اور ہتھیاروں کے منصوبے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ایران پر حد درجہ دباؤ ڈال کر امریکی صدر تہران کو روکنا چاہتے ہیں۔
یہ دعوے ایسی حالت میں کیے جا رہے ہیں کہ آئل ٹینکر ٹریکنگ ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے تیل بردار جہازوں کے ذریعے خام تیل کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔