ترجمان دفتر خارجہ: قاہرہ معاہدہ منسوخ ہوگیا، نئی قرار داد پر ایران کا ردعمل
25
M.U.H
22/11/2025
تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس میں ایران مخالف قرار داد کی منظوری کے بعد کہا ہے کہ قاہرہ معاہدہ منسوخ ہوگیا ہے
ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ٹکراؤ کے اقدام کا جواب ضروری ہوتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس خط کے ذریعے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو اطلاع دے دی گئی ہے کہ قاہرہ معاہدہ جو ایران نے خلوص نیت کے ساتھ کیا تھا اور جو ایجنسی کے ساتھ طولانی مذاکرات کے بعد انجام پایا تھا، ہماری نظر میں ختم ہوگیا ہے اور مزید اقدامات بھی ہمارے پیش نظر ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ قرار داد ایران کے ایٹمی مسئلے میں امریکا اور تین یورپی ملکوں کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے ایک بین الاقوامی ادارے سے آشکارا ناجائزہ فائدہ اٹھائے جانے کا ثبوت ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ یہ قرار داد قانونی لحاظ سے بہت کمزور ہے کیونکہ اس کی بنیاد اس غیر قانونی اقدام کو قرار دیا گیا ہے جو تینوں یورپی ملکوں نے سلامتی کونسل میں انجام دیا تھا بنابریں ہماری نظر میں اور اسی طرح سلامتی کونسل کے دو مستقل اراکین سمیت بہت سے ملکوں کی نظر میں یہ اقدام باطل اور غیر قانونی ہے ۔