حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی و خودمختاری کا تحفظ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے اور بیرونی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
حزب اللہ لبنان نے آج اعلان کیا ہے کہ ملک اور خطے کو درپیش طوفانوں اور خطرات کے تناظر میں لبنان کی آزادی و خودمختاری کا تحفظ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم قومی اتحاد اور لبنانیوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اصول صہیونی رژیم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے بنیادی عوامل میں سے ہے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ ہم ہر قسم کی غلامی اور بیرونی ڈکٹیشن کے سامنے جھکنے کی مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ لبنان کی آزادی صرف ان بیرونی مداخلتوں کی مخالفت سے ہی ممکن ہے۔ ہم اپنے ملک کے حقوق کے دفاع کے خواہاں ہیں اور ہر طرح کی جارحیت کے مقابلے میں دفاع اور مزاحمت کے قدرتی و جائز حق پر زور دیتے ہیں۔
صہیونی دشمن کو جنگ بندی اور قرارداد 1701 پر عمل کرنے پر مجبور کرنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جانے چاہئیں۔ اسی طرح ملک کی تعمیر نو کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائے جانے چاہئیں۔