ایران کے خلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب ہوگئی: ترجمان وزارت خارجہ
42
M.U.H
28/01/2026
تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف دروغگوئی اور منفی پروپیگنڈہ مہم بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج بروز منگل 27 فروری کو اپنے ایکس پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک اسرائیلی خاتون کو اپنی تصویر، اسرائیلی حکومت کے چینل 12 کی جاری کردہ ویڈیو میں، ایران میں ہونے والے مظاہروں کے دوران "قتل" ہونے والی خاتون کے طور شائع کیے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے دکھایا گیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے پیغام کہا ہے کہ نویا یا نوا زیون نامی یہ خاتون اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہوگئی تھی اور مذکورہ چینل نے اس کی تصویر ثبوت کے طور پر شائع بھی کی تھی۔
اسماعیل بقائی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اس صورتحال پر صدمے سے دوچار اس خاتون نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ میں اپنے گھر پر بالکل محفوظ ہوں اور میں تو کبھی ایران گئی بھی نہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا اپنے ایکس پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یہ چیز اپنے آپ میں ہٹلر کی طرز پر بڑے جھوٹے پروپیگنڈے اور ایرانی قوم کے خلاف غلط معلومات اور جعلی بیانیے کے فروغ کی منظم مہم کے بارے میں سب کچھ سمجھنے کے لیے کافی ہے۔