ٹرمپ کے بورڈ آف پیس اقدام میں مزید 20 ممالک کی شمولیت، وائٹ ہاؤس کا اعلان
48
M.U.H
28/01/2026
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے پیر کو کہا کہ مزید 20 ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کے لیے دستخط کیے ہیں تاہم انہوں نے نئے شامل ہونے والے ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے۔
لیویٹ نے بتایا کہ بورڈ آف پیس کو ابتدا میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے انتظام و انصرام کی نگرانی کے لیے دو برس کی مدت کے لیے منظور کیا تھا مگر اب ٹرمپ انتظامیہ اسے دنیا کے دیگر حصوں میں تنازعات کے حل کے لیے استعمال کرنے کی پوزیشن میں لا رہی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس اقدام کو بعض مغربی ممالک کی مخالفت کا سامنا ہے جو اسے اقوام متحدہ کے کردار کو کمزور کرنے کی کوشش سمجھتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لیویٹ نے غزہ سے آخری اسرائیلی یرغمالی کی واپسی کو ٹرمپ۔ اسرائیل اور عالمی برادری کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔