ہماری ایٹمی پالیسی جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے میں ذکر شدہ حقوق کے عین مطابق ہے: صدر مسعود پزشکیان
26
M.U.H
08/02/2026
تہران: صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے تازہ ایکس پیغام میں ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے بارے میں کہا کہ گفتگو کا یہ سلسلہ آگے کی جانب ایک قدم تھا۔
انہوں نے کہا کہ معاملات کے پرامن حل کے لیے گفتگو ہمیشہ ہماری اسٹریٹیجی رہی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایٹمی معاملے میں بھی جوہری عدم پھیلاؤ معاہدہ ہی ہمارا اصول ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے لکھا ہے کہ ایرانی عوام عزت کو عزت کی زبان سے جواب دیتی ہے لیکن زور زبردستی کو ہرگز برداشت نہیں کرتی۔