ہم مغربی کنارے کے بارے "فکر مند" ہیں، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
5
M.U.H
10/02/2026
اقوام متحدہ کے ترجمان سیکرٹری جنرل سٹیفن ڈوجارک نے مغربی کنارے کے حوالے سے قابض اسرائیلی ریجیم کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مغربی کنارے کے بارے اسرائیل کے نئے فیصلوں پر تشویش ہے! ایک پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے سٹیفن ڈوجارک کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ (انٹونیوگیوٹیرس) نے خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور بنا رہی ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ انٹونیو گیوٹیرس اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود تمام اسرائیلی بستیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں!!