ہوائی حملوں کے ذریعے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی ناممکن ہے:ترکی
5
M.U.H
10/02/2026
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے حالیہ امریکی فوجی اقدامات کے ذریعے ایران میں "اسلامی جمہوریہ" نظام حکومت کی تبدیلی کو غیر ممکن و غیر حقیقی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ہاکان فیدان نے اعلان کیا کہ ہوائی حملوں کے ذریعے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی ایک ناممکن اور غیر حقیقی اقدام ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ فی الحال ایران کے خلاف جنگ کا کوئی خطرہ نہیں اور تہران و واشنگٹن کے درمیان موجودہ مذاکرات سے فوجی مداخلت کا امکان "ختم" ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کر لیا جائے گا!
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں تہران کو واشنگٹن کے مطالبات تسلیم کر لینے پر مجبور کرنے کے لئے بحیرہ عرب کے پانیوں میں طیارہ بردار بحری جہازوں کی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے، انتہاء پسند امریکی صدر کی جانب سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ جسے ایرانی حکام نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ایرانی قوم کے جوہری حقوق سے کبھی دستبردار نہ ہوں گے۔