وزارت کا جواب: “ٹرمپ کے مبینہ ‘مودی کا کیریئر تباہ’ ویڈیو کو نہیں دیکھا”
23
M.U.H
13/02/2026
نئی دہلی: وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے اس ویڈیو سے متعلق سوالات کا جواب دیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کہا وہ مودی کے سیاسی کیریئر کو تباہ نہیں کرنا چاہتے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران جیسوال نے واضح کیا کہ انہوں نے مذکورہ ویڈیو نہیں دیکھی۔ جب ان سے ٹرمپ کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ویڈیو نہیں دیکھی لیکن اگر ایسی کوئی ویڈیو موجود ہے چاہے وہ درست ہو یا غلط ہم اس پر مناسب کارروائی کریں گے۔
یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ کی ایک پرانی پریس کانفرنس کا کلپ دوبارہ منظر عام پر آیا جس میں وہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے ساتھ موجود تھے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ مودی ایک عظیم انسان ہیں اور وہ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے لفظ محبت کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اسے کسی اور معنی میں نہ لیا جائے اور میں ان کا سیاسی کیریئر تباہ نہیں کرنا چاہتا۔
روس کے ساتھ تجارت اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے جیسوال نے کہا کہ روس اور بھارت کے درمیان تجارت عوامی روابط ثقافتی تبادلے دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مسلسل روابط جاری ہیں اور یہ تمام پہلو مستقبل میں بھی ترقی کرتے رہیں گے۔
امریکہ کی فیکٹ شیٹ میں حالیہ ترامیم کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر سات فروری 2026 کو جاری مشترکہ بیان ہی باہمی مفاہمت کی بنیاد ہے۔ دونوں ممالک اب اسی فریم ورک پر عمل درآمد اور عبوری معاہدے کو حتمی شکل دینے کی سمت کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فیکٹ شیٹ میں کی گئی ترامیم دراصل مشترکہ بیان میں شامل باہمی سمجھ بوجھ کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ وضاحت ایسے وقت آئی ہے جب امریکی دستاویز میں تبدیلیوں کی خبروں نے توجہ حاصل کی تھی۔