ٹرمپ نے ہماری 36 سالہ غلط فہمی دور کر دی کہ امریکی ہماری حفاظت کر رہے ہیں:سعودی عرب
6
M.U.H
13/03/2026
امریکہ کے اتحادی عرب ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کا بیان سامنے آیا ہے کہ 36 سال تک ہم یہ سمجھتے رہے کہ امریکی اڈے ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر صائم یوسف نے سعودی وزیر خارجہ کی تصویر کیساتھ اس بیان کو ٹوئیٹ کیا ہے۔
بیان کے مطابق فیصل بن فرحان نے کہا کہ لیکن پہلی جنگ میں ہمیں معلوم ہوا کہ درحقیقت ہم ان کی حفاظت کر رہے تھے، اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی نااہلی نہ ہوتی تو شاید ہم یہ بات کبھی نہ سمجھ پاتے۔